حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

جامعہ الازھر تراویح اور تہجد کی نمازیں براہ راست نشر کرنے کا اعلان

قاہرہ (نیوزڈیسک)مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماہ صیام کے باقی تمام ایام میں تراویح اور تہجد کی نماز مرکزی مسجد الازہر سے نشر کرے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق الازہر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ تراویح اور تہجد کی نماز براہ راست جامعہ کی مسجد سے نشر کی جائے گی تاہم با جماعت نماز میں امام اور مسجد کے انتظامی عملے کے علاوہ عام لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔الازہر نے خاص طور پر ماہ مقدس کے آخری دس دنوں کے دوران روحانی ماحول عام کرنے کے لیے سوشل میڈیا، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر الازہر کے سرکاری صفحات کے ذریعے نماز کو براہ راست دکھائے گی۔خیال رہے کہ جامعہ الازھر پہلے ہی کرونا کی وجہ سے ماہ صیام کے دوران مساجد میں با جماعت نمازوں کی ادائی پرپابندی عاید کرچکی ہے۔الازہر میں سینیر اسکالرز اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھرمیں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کے وضع کردہ طریقہ کار پرعمل درآمد ناگزیر ہے۔ وبا کا مزید پھیلائو روکنے کے لیے جمعہ کی نمازوں سمیت دیگر تمام نمازیں مساجد میں با جماعت انداز میں ادا کرنے سے روکا گیا ہے۔مصری حکام نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے گذشتہ مارچ سے مساجد میں جمعہ کی نماز اور با جماعت نمازوں کی ادائی پرپابندی عاید کردی تھی۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen