حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سعودی عرب، نجی شعبے کی عیدپر 23سے 26 مئی تک تعطیلات کا اعلان

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی عرب نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی چار تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے ایک اعلامیے کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات ہفتہ 23 مئی سے منگل 26 مئی تک ہوں گی۔عید الفطر کی چھٹیاں کا انحصار شوّال المکرم کے چاند کی رؤیت پر ہوتا ہے۔یہ توقع کی جاتی ہے کہ 22 مئی کو رمضان کا آخری روزہ ہوگا۔اس شام چاند نظرآنے کی صورت میں 23 مئی کو نجی شعبے کے ملازمین کی پہلی چھٹی ہوگی۔لیکن سعودی عرب میں نجی شعبے کے بیشتر ملازمین جمعہ کو کام نہیں کرتے۔اس طرح ان کی عید پر پانچ چھٹیاں ہوجائیں گی۔سعودی حکومت نے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے پہلے ہی سولہ چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے۔ وہ 15 مئی سے 31 مئی تک عید کی چھٹیاں کریں گے جبکہ بہت سے سرکاری ملازمین کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی اپنے گھروں سے کام کررہے ہیں۔پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات نے عید الفطر پر سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے 22 مئی جمعہ سے پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ وہ بدھ 27 مئی کو دوبارہ کام پر آئیں گے۔یو اے ای میں نجی شعبہ بالعموم سرکاری تاریخوں کے مطابق ہی عید کی چھٹیاں کرتا ہے۔تاہم نجی شعبے کے ملازمین کی چھٹیوں میں دو ایک دن کی کمی وبیشی بھی ہوسکتی ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen