مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک)اسرائیل کی نئی مخلوط حکومت کی حلف برداری وزراء کے ناموں پر اختلاف کی وجہ سے اتوار تک ملتوی کردی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سیاسی حریف سابق آرمی چیف بینی گینز کے زیر قیادت اسرائیل کی نئی مخلوط قومی کابینہ نے حلف اٹھانا تھا لیکن عین وقت پر وزراء کے ناموں پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ حلف برداری کی تقریب ملتوی کردی گئی ۔اسرائیل میں گذشتہ ایک سال کے دوران میں سیاسی رسا کشی اور تین غیر فیصلہ کن پارلیمانی انتخابات کے بعد وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور اس کی سیاسی حرف بلیو اور وائٹ کے درمیان شراکت اقتدار کا ایک فارمولا طے پایا ہے۔اس کے تحت پہلے 18 ماہ بنیامین نیتن یاہو وزیراعظم رہیں گے اور اس کے بعد بینی گینز وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔دونوں جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بینی گینز نے حکومت کی حلف برداری میں تاخیر سے اتفاق کیا ہے تاکہ نیتن یاہو اپنی جماعت کے ارکان کو کابینہ کے عہدے تفویض کرسکیں۔نئی کابینہ میں اسرائیل کے سابق آرمی چیف گابی اشکنازی کو وزیرخارجہ نامزد کیا گیا تھا اوران کی جماعت کے سربراہ بینی گینز وزارت دفاع کا منصب اپنے پاس رکھیں گے۔دوسری اہم وزارتیں لیکوڈ پارٹی کے حصے میں آئی ہیں۔قومی اتحاد کی کابینہ کی تشکیل کے لیے طے شدہ سمجھوتے کے تحت نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانیوں کے مقدمے کی سماعت جاری رہے گی۔ان کے خلاف اس مقدمے کی 24 مئی سے سماعت شروع ہورہی ہے۔وہ اسرائیل کے پہلے برسراقتدار وزیراعظم ہوں گے جس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔قومی اتحاد کی حکومت کے لیے طے شدہ معاہدے میں امریکا کے کردار کا بھی ذکر موجود ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ اس کی مشاورت ہی سے مستقبل میں (غربِ اردن سے متعلق) کوئی اقدام کیا جائے گا۔
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل