نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں مزدوروں سے بھرا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا کر کر الٹ گیاجس کے نتیجے میں 24 مزدور ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 50 سے زائد مزدوروں سے بھرا ٹرک بھارتی شہر حیدر آباد سے اتر پردیش کے علاقے اوریا جا رہا تھا کہ ایک اور ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 24 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ 38 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹرک میں سوار ایک مزدرو نے بتایا کہ ہم بھارتی ریاست راجستھان سے ٹرک پر سوار ہوئے اور پھر ہریانہ میں مزید مزدور ٹرک میں سوار ہو گئے، تمام مزدور بہار، جھار کھنڈ اور مغربی بنگال جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بھارت میں ایک مال گاڑی پٹڑی پر سوئے مزدوروں پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل