حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

حوثی باغیوں نے غریبوں کے صدقات وخیرات بھی لوٹنا شروع کردیئے

صنعاء (نیوزڈیسک)یمن کی آئینی حکومت کے خلاف سرگرام ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے جنگ زدہ شہریوں اور غریب نادار افراد کے لیے بیرون ملک سے آنے والی امداد کی لوٹ مار کے ساتھ ساتھ اب غریبوں کے منہ سے ماہ صیام کے موقع پر جمع کیے گئے صدقات اور خیرات بھی چھیننا شروع کر دیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی یمن کی تاجر برادری اور مخیر حضرات کی طرف سے غریب اور نادار شہریوں کے لیے صدقات اور خیرات کا اہتمام کیا گیا ہے مگر یہ صدقات مستحق شہریوں تک نہیں پہنچ پاتے اور انہیں حوثی ملیشیا کے جنگجو لوٹ کر لے جاتے ہیں۔مقامی ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ حوثی ملیشیا نے اپنے زیرتسلط علاقوں میں تاجروں اور مخیر شہریوں کو مستحق شہریوں کو امداد فراہم کرنے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صدقات کا مال اور رقوم حوثیوں کے قائم کردہ افراد کو فراہم کریں۔خیال رہے کہ یمن میں کئی سال سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں لاکھوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے امدادی سامان کی لوٹ مار نے غریب اور نادار طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے صنعاء میں السنیدار گروپ کی جانب سے نادار شہریوں کے لیے امداد کی تقسیم کی کوشش کی گئی تھی مگر حوثی ملیشیا نے مستحق شہریوں کو امداد کی فراہمی کی کوشش کرنے والے رضاکاروں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد کو شہریوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen