حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

مشرقی شام میں فضائی حملہ،7 ایران نواز جنگجو ہلاک’متعدد زخمی

بیروت(نیوزڈیسک)شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں ایک فضائی حملے میں ایران نواز جنگجوئوں اورایرانی فوج کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم سات ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق عراق کی سرحد کے قریب مشرقی شامی قصبے البوکمال میں معیزیلہ نامی ایک فوجی اڈے کو نامعلوم جنگی طیاروں نے بمباری سے نشانہ بنایا۔ انسانی حقوق گروپ کی رپورٹ کے مطابق بمباری کے نتیجے میں فوجی اڈے پر موجود کم سے کم سات ایران نواز جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ فوجی اڈے کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل معیزیلہ فوجی اڈے پر نئی عسکری کمک پہنچائی گئی تھی۔خیال رہے کہ شام میں وادی فرات کے جنوب اور مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں کا کنٹرول ہے۔ یہ علاقے اکثر اسرائیل کے فضائی حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔دو ہزار گیارہ کے بعد اسرائیلی فوج شام میں ایران اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مراکز کو تواتر کے ساتھ نشانہ بناتی رہی ہے۔ تاہم اسرائیل کی طرف سے سرکاری سطح پر بہت کم اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی۔ البتہ حالیہ حملے پر اسرائیل خاموش رہا ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen