واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کانگرس کی ڈیموکریٹک خاتون رکن الہان عمر کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ٹرمپ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا کہ لیسی جانسن شان دار کام کریں گے ، الہان عمر بدعنوانی کی آفت ہیں۔ امریکی صدر نے ریاست مینسوٹا کی نشست کے حوالے سے الہان کے ریپبلکن حریف لیسی کے لیے اپنی حمایت اور تائید کا اظہار کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ امریکا کے مشہور میڈیا پرسن بل مچل کی ایک ٹویٹ کو منسلک کیا ہے۔ مچل Your Voice America پروگرام کے میزبان بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ لیسی جانسن ناقابل یقین حد تک بدعنوان رکن کانگرس الہان عمر کے خلاف کامیاب رہیں گے۔ جانسن صدر ٹرمپ کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ جانسن ،، الہان عمر شکست سے دوچار کریں تو براہ مہربانی اْن کی انتخابی مہم کی سپورٹ کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل