سنتیا گو(نیوزڈیسک)چلی کے دارالحکومت سنٹیاگو میں لاک ڈاؤن کے دوران خوراک کی کمی کی وجہ سے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔چلی کے مقامی ٹیلی ویژن پر پولیس کو ایل بوسک میں مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے ان پر آنسو گیس اور پانی کا استعامل کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ خیال رہے کہ مظاہرین پہلے بھی پتھراؤ کرتے اور آگ لگاتے رہے ۔ڈسٹرکٹ میئر سادی میلو نے بتایا کہ بھوک اور کام کی کمی کی وجہ سے ایک انتہائی پیچیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ ا ۔بعد ازاں چلی کے صدر سیبیسٹیئن پینارا نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت اگلے ایک آدھ ہفتے میں فوڈ کے 25 لاکھ باسکٹ اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرے گی۔
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل