حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

صدر ٹرمپ نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز کے لیے دوا تجویز کردی

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ہائیڈرو کلورو کین کے استعمال کا مشورہ دیتے ہوئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ یہ دوا استعمال کریں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ خود گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے یہی دوا استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہائیڈرو کلورو کین استعمال کرنے کا مشورہ انہیں وائٹ ہائوس کے ڈاکٹروں نے دیا تھا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ہائیڈرو کلوروکین ملیریا اور لوپس سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرنے کیلئے دی جاتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ہائیڈرو کلورو کین سے پوری طرح مطمئن ہیں اور اس کے متعلق انہوں نے اچھی باتیں سنی ہیں۔حیرت انگیز امر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو ہائیڈرو کلورو کین کے استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں جب کہ امریکہ سمیت پوری دنیا میں پابندی ہے کہ ڈاکٹر کی اجازت اور اس کے مشورے کے بغیر کوئی بھی دوا استعمال نہ کی جائے۔یہ بات بھی اپنی جگہ نہایت دلچسپ ہے کہ کچھ ہفتے قبل جب امریکی صدر نے پہلی مرتبہ ہائیڈرو کلورو کین کی تعریف کی تھی اور اسے کووڈ 19 کے علاج میں معاون و مددگار ثابت کرنے کی کوشش کی تھی تو عین اسی وقت امریکی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فوسی نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔طبی دنیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین ہائیڈرو کلورو کین کے حوالے سے تحفظات کا بھی شکار ہیں۔امریکی صدر نے جب اس دوا کی تعریف کی تھی تو اچانک عالمی مارکیٹ میں دوا کی نہ صرف قیمت بڑھ گئی تھی بلکہ قلت بھی پیدا ہوئی تھی۔ اسی وقت بھارت نے اس کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے صدر ٹرمپ کے فون کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen