حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

قطر کی مرکزی جیل میں کورونا کی وباء پھیل گئی’جیل میں خوف وہراس پھیل گیا

دو حا (نیوزڈیسک)قطر کے دارالحکومت دوحا میں قائم مرکزی جیل میں کورونا کی وبا پھیلنے کی اطلاعات کے بعد انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے دوحا سینٹرل جیل طبی سہولیات، قیدیوں اور عملے کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے قطری جیل حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ دوحا کی سنٹرل جیل میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد قیدیوں اور جیل کے عملے کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائیں۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے قطری حکام سے اس بات پر زور دیا کہ وہ معاشرتی علیحدگی کو یقینی بنانے کے لیے قیدیوں کی تعداد کم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ جیل میں ہر فرد معلومات اور مناسب طبی نگہداشت حاصل کررہا ہے۔ نیز ذاتی حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ قیدیوں کو سینی ٹائرز، ماسک، جراثیم کش مواد، ادویات اور دستانوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں وبا سے بچنے کے لیے ضروری تربیت فراہم کی جائے۔ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی ڈویژن کے نائب ڈائریکٹر مائیکل پیج نے کہا کہ قطری حکام کو کورونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلنے سے بچنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنا ہوگی۔ قیدیوں ، جیل کے عملے اور دوحا کے باشندوں کو انفیکشن کا خطرہ لاحق ہے۔ بزرگ قیدیوں، بدکاری یا دیگر معمولی جرائم کے تحت قید افراد کو رہا کرنا ہوگا۔حالیہ دنوں میں ہیومن رائٹس واچ نے چھ غیر ملکی قیدیوں کا انٹرویو لیا جنہوں نے قطر کی واحد مرکزی جیل میں ابترحالات کے بارے میں بتایا کہ متعدد قیدیوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ زیر حراست افراد نے بتایا کہ گارڈز نے حالیہ ہفتوں میں وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے بارے میں انہیں غیر رسمی طور پر آگاہ کیا تھا ، حالانکہ قطری حکام نے عوامی طور پر اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔حکام نے اس وارڈ کو بند کر کے الگ تھلگ کردیا جہاں ممکنہ وبا پھیل گئی تھی لیکن اس سے قبل نہیں کہ کچھ قیدیوں کو زیادہ ھجوم والے کمروں اور صحت و صفائی کے حوالے سے ناقص انتظامات کی جگہوں پر منتقل کردیا تھا۔ وہاں پر عمر رسیدہ افراد اور کم زور صحت کے حامل افراد کے کورونا کاشکار ہونے کا زیادہ اندیشہ ہے۔جیل حکام نے قیدیوں کو غیر متضاد اور نامکمل معلومات دیں۔ ایک قیدی نے بتایا کہ 2 مئی 2020 کو ایک جیل گارڈ نے قیدیوں کو اطلاع دی کہ دوسرے وارڈ میں پانچ قیدی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ اس خبر سے جیل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک قیدی نے بتایا کہ ہمارے پاس 96 افراد کے بستر ہیں اور اس وارڈ میں ڈیڑھ سو کے قریب قیدی موجود ہیں۔حالیہ ایام میں قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 6 مئی کو جیل کے ایک اور محافظ نے اسے بتایا تھا کہ آج تک 47 کیسز درج کیے گئے ہیں۔قیدیوں نے بتایا کہ انتظامیہ ان کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کرتی ہے۔150 قیدیوں کے لیے صرف آٹھ باتھ روم ہیں۔ قیدی نے وضاحت کی لوگ فرش پرجیل مسجد میں ، لائبریری میں سوتے ہیں ، اور سب ایک دوسرے سے ڈرتے ہیں ، اور ہمیں نہیں معلوم کہ کون ہمیں واپس لے سکتا ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen