حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سنگاپور عدالت نے زوم کال پر سزائے موت سنادی

سنگاپور (نیوزڈیسک)سنگاپور کی ہائیکورٹ ایشیا کی پہلی ایسی عدالت بن گئی ہے جس نے ایک قیدی کو زوم ایپ پر سزائے موت سنائی ہے۔سنگاپور کے میڈیا کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے قیدی پونیتان گیناسان پر منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔اس شخص نے 2011 میں 28.5 کلو ہیروئین اسمگل کرنے میں سہولیات فراہم کی تھی اور سنگاپور چھوڑ کر ملائیشیا چلاگیا۔جہاں سے اسے 2016 میں بے دخل کیا گیا اور گزشتہ ہفتے اسے سزائے موت سنائی گئی اور پہلی بار ہائیکورٹ کے ججز، مجرم اور قانونی ٹیم کے درمیان زوم کال پر اس طرح کی سزا سنائی گئی۔ویسے رواں ماہ ہی نائیجریا میں بھی ایک عدالت نے اس طرح سزائے موت دی تھی اور دنیا میں پہلی بار اس طرح ہوا تھا اور اب سنگاپور ایسا دوسرا ملک بن گیا ہے۔سنگاپور سپریم کورٹ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو کم کرنا ہے، عدالتوں کی جانب سے مقدمات کی سماعت دور بیٹھ کر بھی ہوسکتی ہے، اس طرح اس عمل میں شامل تمام افراد کو تحفظ ملتا ہے۔مجرم کے وکیل نے بھی ویڈیو کانفرنس کال پر سزائے موت سنانے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen