لندن (نیوزڈیسک)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے 3کروڑ 30 لاکھ پائونڈ جمع کرنیوالے کرنل ٹام مور کو ‘سر’ کا خطاب دینے کے لیے نامزد کیا ہے۔کرنل ٹام مور نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی 100ویں سالگرہ پرلان کے 100چکر لگاکر فنڈز اکٹھے کئے تھے۔ان کی خدمات کے اعتراف میں ملکہ برطانیہ پہلے ہی کیپٹن ٹام مْورکو اعزازی طورپر کرنل کے عہدے پر ترقی دے چکی ہیں، اب برطانوی وزیراعظم نے بھی ٹام مْورکو ملکی اثاثہ قراردیتے ہوئے انہیں ‘سر’ کے خطاب کے لیے نامزد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کیلئے خدمات انجام دینیوالے ٹام مْور نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل