نیامے(نیوزڈیسک) افریقی ملک نائیجر میں فوجی اڈے پر شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوئوں نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ بلابرائن ملٹری بیس پر کیا گیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم جوابی کارروائی میں 7 حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 12 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔نائیجر کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بھی فوجی اڈے پر حملے میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے حملہ کا ذمہ دار بوکو حرام کو ٹھہرایا گیا ہے جب کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل