دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوری اور جامع جنگ بندی اور سیاسی عمل کی طرف واپسی کے بغیر لیبیا کے منظر نامے پر کوئی حقیقی پیشرفت نہیں ہوسکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبیا میں جاری بحران کے حل کے لیے علاقائی مداخلت کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ٹویٹس انور قرقاش نے کہا کہ لیبیا کو اس وقت تک محفوظ اور خوشحال ملک کے طور پر آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملے گا جب تک جب تک کہ متحارب فریقین معمولی کامیابی حاصل کرنے کے لیے عارضی فتح کے سراب کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ انہیں حقیقی جنگ بدی کی طرف پلٹنا ہوگا۔اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ لیبیا میں مستقل استحکام لانے کے لیے سیاسی عمل کا کوئی متبادل نہیں ہے۔اماراتی وزیر کی طرف سے لیبیا سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت بیرون ملک سے اسلحہ کے حصول کے ساتھ ساتھ متنازع جنگجوئوں کو بھی مدد کے لیے جمع کرہی ہے۔ شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے مطابق شام میں قائم عسکریت پسندوں کا ایک نیا دستہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے طرابلس پہنچ گیا ہے۔
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل