حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امریکہ اپنے وعدے پر مستحکم رہے ، معاہدے پر عمل در آمد میں کسی کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے ، افغان طالبان کا مطالبہ

کابل (نیوزڈیسک) افغان طالبا ن کے سربراہ مولوی ہبت اللہ اخونزادہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر مستحکم رہے ،دونوں فریقین کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد میں کسی کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے ، امریکہ کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد ہمارے ملک اور امریکا کیلئے جنگ کے خاتمہ ،ملک میں داخلی امن کے قیام اور اسلامی نظام کے نفاذ کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے،جلد قیدیوں کی حفاظت اور رہائی کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے چا ہئیں،مخالف صف میں کھڑے افراد اگر مخالفت سے دستبردار ہوجائیں،ہماری طرف سے عام معافی کا اعلان ہے ، ملکی اور بیرونی حلقے سویلین ہلاکتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کریں،پڑوسی ممالک سے اچھے ہمسائے اور خطے اور دنیا بھر کے تمام ممالک کیساتھ مفید تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں،کورنا وبا پر ہمیں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے، اپنے اعمال کا ازسرنو جائزہ لیں، اللہ تعالی کے احکام کو ترک نہ کریں۔ عید الفطر پر اپنے پیغام میں افغان طالبان کے سربراہ نے کہاکہ عیدالفطر کی آمد کے مو قع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتاہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے روزے، تراویح اور تمام عبادات اور شہداء کی شہادتیں قبول اور قیدیوں کو نجات اور قید سے خلاصی نصیب فرمائے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ہمارا مؤقف اور اہداف آپ کے سامنے واضح کرنے کیلئے چند باتوں کی وضاحت ضروری سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا جہاد اللہ تعالی کی رضا، ملک کی مکمل خودمختاری اور یہاں حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ کے اہداف لے کر یہاں تک پہنچا ہے،اس جہاد میں عوام اور مجاہدین نے جو قربانیاں دیں اور جو تکالیف اور مصائب جھیلے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں لہذا مذکورہ اہداف کو حاصل کرنے اور انہیں استقلال بخشنے کیلئے اور اس کی راہ میں حائل فتنوں اور خطروں کی روک تھام کے لیے تمام ہموطنوں، خصوصا امارت اسلامیہ کے ذمہ داران اور جنگجوئوں سے درخواست کرتاہوں کہ اپنے بنیادی مقاصد اور اہداف پر سنجیدگی سے توجہ دیں، اپنی صف اور قوت کو مضبوط تر کریں۔ باہمی اتحاد اور اطاعت کو مزیدمستحکم رکھیں اور انتظامی ڈھانچے کو مزید منظم کریں۔انہوں نے کہاکہ چونکہ افغانستان تمام ہموطنوں کا مشترکہ گھر ہے اور اس قوم کی 40 سالہ قربانیوں اور آرزوؤں کی تکمیل کی خاطر جدوجہد میں مصروف ہے، اس لیے ملک کے علماء کرام، روحانی مشائخ، قبائلی عمائدین، مصنفین، شعراء ، ادیب اور تمام بااثرشخصیات کو چاہیے کہ ملک میں حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ،امن ، تعمیرنو، اتحاد اور خودمختار افغانستان کے لیے ہم سے مزید تعاون کریں۔ اپنی تمام قوت بروئے کار لائیں۔ اپنے حلقے کے لوگوں، شاگردوں اور متعلقین کو حقائق سے آگاہ کریں،اپنی قابل فخر تاریخ سے انہیں باخبر کریں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی اور علاقائی ممالک سے افغانستان کے سیاسی تعلقات ماضی کی نسبت بہت وسیع ہوچکے ہیں۔،ہماری پالیسی اور مؤقف ان پر واضح ہوچکا ہے،جس کی بنیاد پر یقین اور اعتماد کی فضا قائم ہورہی ہے،ہم اپنی پالیسی کے مطابق اسلامی ممالک سے اسلامی بھائی چارے کا رشتہ،پڑوسی ممالک سے اچھے ہمسائے اور خطے اور دنیا بھر کے تمام ممالک کیساتھ مفید تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ علاقائی اور عالمی معاشی خوشحالی، امن اور مشترکہ زندگی کے شعبوں میں لازمی ذمہ داری ادا ہوتی رہے دیگر ممالک سے بھی یہی امید رکھتا ہوں کہ اس سلسلے میں اسی نوع کے اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen