حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امریکی نیوی کی ایران کو بحری جہازوں کے قریب آنے پر جوابی کارروائی کی دھمکی

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف سے ایرن کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکی جنگی جہازوں سے 100 میٹر کا فاصلہ رکھے۔ اگر ایرانی کشتیاں اور جہاز ایک سو میٹر کی حد عبور کرکے قریب آنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں سخت قانونی اور دفاعی اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ نئی وارننگ امریکی فوج کی دفاع اور جنگ سے متعلق حکمت عملی میں تبدیلی کی عکاسی نہیں کرتی۔قبل ازیں خبر رساں ادارے رائیٹرز نے بتایا کہ امریکی نیوی نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے جہازوں اور کشتیوں نے سمندر میں موجود امریکی جہازوں کے قریب آنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔قبل ازیں گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو امریکی بحری جہازوں کو خطرے میں ڈالنے پر ایرانی جہازوں پرحملے کی ہدایت کی تھی۔دریں اثنا امریکی نیول سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نوٹس کا مقصد حفاظت کو بڑھانا ، ابہام کم کرنا اور غلط فہمی کا خطرہ کم کرنا ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

کابل (نیوزڈیسک) افغان طالبا ن کے سربراہ مولوی ہبت اللہ اخونزادہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر مستحکم رہے ،دونوں فریقین کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد میں کسی کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے ، امریکہ کے ساتھ معاہدے پر ... تفصیل

AqwaaleZareen