حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

فلسطینی صدر کا امریکا اور اسرائیل سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان

Mehmood abbas palestine president

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو تعمیر کرنے کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سے کیے گئے معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔صدر محمود عباس نے کہا کہ اب ہم ہر قسم کے معاہدے سے آزاد ہیں جس میں سلامتی سے متعلق امور پر تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ امریکا اور اسرائیل گٹھ جوڑ فلسطینی شہریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے غاصبانہ عزائم کا اظہار کر رہے ہیں جسے غیور اور بہادر فلسطینی کبھی قبول نہیں کریں گے۔اسرائیل میں ایک سال سے جاری رہنے والا سیاسی بحران اقتدار میں شراکت داری کے معاہدے کے بعد ختم ہوگیا ہے اور وزیراعظم نیتن یاہو نے 18 ماہ کے لیے ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے جس کے فوری بعد انہوں نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

کابل (نیوزڈیسک) افغان طالبا ن کے سربراہ مولوی ہبت اللہ اخونزادہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر مستحکم رہے ،دونوں فریقین کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد میں کسی کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے ، امریکہ کے ساتھ معاہدے پر ... تفصیل

AqwaaleZareen