حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

گلگت بلتستان ٗ شدید برفباری میں پھنسے افراد کو فوجی ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو کرلیا

گلگت (ویب ڈٰیسک)گلگت بلتستان کے علاقے بہسل ، گیٹی داس اور بابو سر ٹاپ میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، شدید برف باری کے باعث پھنسے تمام افراد کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچادیا ٗ دیوسائی میں شدید برفباری کے باعث تین روز سے پھنسے ہوئے ایک غیرملکی خاتون سمیت سیاحوں اور وائلڈ لائف کے اہل کاروں کو پاک فوج کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم برف باری کے باعث بند رابطہ سڑکیں تین دن بعد بھی نہیں کھولی جاسکیں۔اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں شدید برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔شدید برف باری کے باعث بہسل ، گیٹی داس اور بابو سر ٹاپ میں افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹروں اور میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا۔ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 6 خواتین اور 7 بچوں سمیت 14 افراد کو چترال اور 12 کان کنوں کو ناران بحفاظت پہنچادیا گیا۔

اس کے علاوہ بہسل کے قریب محفوظ مقام پر موجود 20 لوگوں تک کمبل اور خوراک کے پیکٹ بھی پہنچادئیے گئے۔برف باری کے باعث بابو سر ، ناران، استور اور دیوسائی سمیت دیگر رابطہ سڑکیں بند ہیں جنہیں کھولنے کے لیے انتظامیہ اور این ایچ اے کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان کے مطابق اگر موسم صاف رہا تو بہسل اور جھیل لولو سر تک سڑک جلد کھول دی جائیگی ادھر اسکردوکے بلند ترین تفریحی مقام دیوسائی میں شدید برفباری کے باعث تین روز سے پھنسے ہوئے سیاحوں اور وائلڈ لائف کے اہل کاروں کو پاک فوج کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا ۔فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے دیوسائی میں پھنسے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی۔ تمام افراد کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسکردو لایا جائیگا ٗ گلگت بلتستان حکومت نے ریسکیو آپریشن کیلئے پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل