محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

ایک منشا بم قابو میں نہیں آرہا، کیا یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ 

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک منشا بم پولیس سے قابو میں نہیں آرہا کیا ہے یہ نئے پاکستان کی پولیس؟سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ قبضہ مافیا منشاء بم کےخلاف از خود نوٹس کی سماعت کررہا ہے۔پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم منشا بم سپریم کورٹ سے گرفتارسماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے منشا سے واگزار کرائی گئی زمین کو متاثرین کو واپس نہ کرنے کے معاملے پر پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈی آئی جی کی پیش کردہ رپورٹ کو مسترد کردیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ شرم آنی چاہیے پولیس کو، گالیاں بھی کھاتے ہیں اور بدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتے ہیں، ایک منشاء بم پولیس سے قابو میں نہیں آ رہا، آپ بدمعاشوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، یہ قانون کی رکھوالی کررہے ہیں آپ؟چیف جسٹس کے استفسار پر ڈی آئی جی پولیس وقاص نذیر نے عدالت کو بتایا کہ منشاء بم اور خادم حسین رضوی کو پولیس نے ہی اٹھایا ہے، پولیس عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کر رہی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ تمہاری کیا رشتے داری ہے منشاء بم سے، کیوں اسے بچا رہے ہو، آپ یونیفارم میں واپس نہیں جائیں گے، افضل کھوکھر، منشا بم اور جو اس کیس میں اثر انداز ہو رہا ہے ان سب کو بلا رہے ہیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ منشا بم کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے آئی جی پنجاب،ڈی سی لاہور، سیشن جج اور متعلقہ سول جج اوورسیز پاکستانیز نور محمد چیمبر میں طلب کرلیا۔عدالت نے حکم دیا کہ آج رات 12 بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دے کر رپورٹ پیش کریں۔واضح رہےکہ منشا بم اور اس کے بیٹوں پر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر غیرقانونی قبضے کا الزام ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک عام شہری کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا تھا کہ منشابم کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں۔سپریم کورٹ نے منشا بم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی تاہم منشا بم نے 15 اکتوبر کو خود سپریم کورٹ میں پیش ہوکر گرفتاری دی۔
مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد وہ بات کہہ دیتے ہیں جو دیگر مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں۔پاکستان ملائیشیا سرمایہ کاری سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نواز ا۔ ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں عشایئے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے والد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے اور ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہنے کے بیان کے بعد محکمہ ... تفصیل