دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

آج سے موبائل صارفین ہو جائیں ہوشیار،غیر تصدیق شدہ موبائل فون بند، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (نیو زڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جعلی موبائل کا استعمال روکنے کا نظام فعال کر دیا۔آج کے بعد ایسی تمام نئی موبائل فون ڈوائیسز جن کے آئی ایم آئی بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں انہیں غیر تصدیق شدہ موبائل سمجھا جائے گا اور انہیں پاکستان میں بند کر دیا جائے گا اس لیے صارفین باہر سے موبائل فون منگوانے میں احتیاط برتیں۔آج سے اسمگل شدہ موبائل فونز بند کر دئیے جائیں گے۔اس سے قبل پی ٹی اے نے 20 اکتوبر کے بعد چوری شدہ موبائل فون بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا سینیٹ کی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نوٹس لیتے ہوئے موبائل فون بند نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آج سے موبائل فون تصدیقی نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم دسمبر سے قبل پاکستانی نیٹ ورک پر موجود موبائل کام کرتے رہیں گے ۔بیان میں کہا گیا کہ یکم دسمبر کے بعد نان کمپلائنٹ موبائل فون اِن میں موجود سم کے ساتھ منسلک کر دیئے جائیں گے جبکہ نان کمپلائنٹ آئی ایم ای آئی والے نئے موبائل فون کام نہیں کر پائیں گے۔ پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین اپنے بند فونز میں یکم دسمبر سے قبل سم ڈالیں اور ایک میسج یا کال کریں، میسج یا کال کرنے سے موبائل فون کی سروس یکم دسمبر کے بعد چلتی رہے گی جبکہ ‘ویلِڈ’ کا میسج موصول ہونے والوں کو یکم دسمبر تک کمپلائنٹ کیٹگری میں شامل کر لیا جائے گا۔اتھارٹی نے کہا کہ پی ٹی اے عوام میں آگاہی کے لیے مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہی دی جا رہی ہے۔جعلی موبائل فونز کا استعمال روکنے، فون چوری کی روک تھام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کا نظام آج یکم دسمبر 2018 سے باقاعدہ فعال ہو گا۔
مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل