برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر مرغی انڈو ں کی بحث ۔۔۔۔ وزیراعظم نے بالآخر چپ کا روزہ توڑ دیا ، مخالفین کو کرارا جواب دیدیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مرغی اور انڈے پر سوشل میڈیا پر گرم بحث کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان نے بھی خاموشی توڑ دی۔سوشل میڈیا پرایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب دیسی مرغیوں سے غربت مٹانے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت رکھنے والے تمسخر اڑاتے ہیں اور جب یہ ہی کام ولایتی دیسی مرغی اور غربت کی بات کریں تو خوب واہ، واہ کرتے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی وہ رپورٹ بھی شیئر کی جس میں غربت مٹانے کے طریقے کی تفصیل بتائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق 2016 میں مائیکرو سافٹ کے مالک اور انسان دوست ارب پتی بل گیٹس نے افریقہ میں غریب خاندانوں کو مدد دینے کے لیے ایک لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مرغیوں کو پالنے اور بیچنے سے غربت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ایک کاشت کار پانچ مرغیاں پال کر سالانہ 1000 ڈالر کما سکتا ہے جن خاندانوں کی سالانہ آمدن 700 ڈالر سے کم ہو انھیں خط غربت سے نیچے تصور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ سب صحارا کے 30 فیصد دیہی خاندانوں کو اچھی نسل کی ایسی مرغیاں مہیا کرنا چاہتے ہیں جنھیں بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگے ہوئے ہوں گے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل