برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

وزیر ریلوے نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا شیخ رشید چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈ میںکتنے کروڑدینگے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈ میں5 کروڑ روپے دیں گے،سیاحت کیلئے راولپنڈی سے ٹیکسلا تک سٹیم انجن چلائیں گے، 100 دن کے اندر 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کردیا جبکہ پنجہ صاحب حسن ابدال کوپشاور ڈویژن سے نکال کرراولپنڈی ڈویژن کے حوالے کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیئرمین ریلوے راجہ سلطان سکندر بہت زبردست افسر ہیں اور ہم نے ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی 20فیصد بڑھی ہے ،سال میں 10 ارب روپے بزنس کاہدف ہے،پوراکریں گے، ڈویژنل شہروں کے سٹیشنز پر 24 گھنٹے ریزرویشن کی جائے گی ،وقت کی پابندی کو90 فیصد تک کورکرلیاہے،90 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں 2ارب روپے کا اضافہ ہواہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے ،ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی بیس فیصد بڑھی ہے جبکہ بغیرٹکٹ مسافر کیساتھ پولیس یاریلوے عملہ بھی ہواتو ملازمت سے نکال دیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ اب خراب پٹڑیوں اورخراب بوگیوں کی مرمت شروع کر رہے ہیں،سیاحت کیلئے ریلوے میں 3 ٹورسٹ ٹرینیں چلا رہے ہیں ،ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی آئی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل