وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

خادم حسین رضوی کیخلاف کونسے مقدمات بنے ؟ فواد چوہدری نے بالآخر حتمی اعلان کردیا

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشرے کے لیے اصول ریاست ہی طے کر تی ہے ، احتجاج آئین و قانون کے اندر رہ کر کیا جانا چاہئے ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کے اندر رہ کر احتجاج سب کا حق ہے ، معاشرے کے لیے اصول ریاست ہی طے کرتی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ گاڑیوں کو روکنا ، خواتین کے پرس چھیننا احتجاج کا طریقہ نہیں ہے ، خادم رضوی کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ،فواد چودھری نے کہا کہ تحریک لبیک کی لیڈرشپ کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، احتجاج کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔گاڑیوں کو روکا گیا ، آگ لگا دی گئی ، پھل فروشوں کو لوٹا گیا ۔احتجاج کرنے والی لیڈر شپ کو احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہئے ، انھوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل