برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

چیف جسٹس پاکستان سے قصور کی ننھی زینب کے والد کی ملاقات، اہم مطالبہ کرڈالا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) زینب کے والد امین انصاری نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سے قصور کی ننھی زینب کے والد کی لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے جسٹس ثاقب نثار کا ازخود نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا۔امین انصاری کا کہنا تھا کہ ’چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کی وجہ سے ہی مجرم عمران اپنے انجام کو پہنچا، چسٹس ثاقب نثار اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نےمیرا ساتھ دیا‘۔ زینب کے والد نے حکومت سے اپیل کی کہ عوامی مسائل کو حل کیا جائے۔انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ کرپشن کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔یاد رہے کہ قصور کی ننھی زینب کو درندہ صفت انسان عمران نے اُس وقت زیادتی کے بعد قتل کیا تھا جب والدین عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔عمران زینب کے جنازے میں بھی پیش پیش تھا، اُس پر کسی کو شک نہیں تھا کہ یہی اصل مجرم ہے مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمران کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا جس کے بعد گتھیاں سلجھنا شروع ہوئیں۔بعد ازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب قتل کیس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے عدالت کو جلد از جلد کیس نمٹانے کا حکم دیا، جج نے قصور کی ننھی زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی کرنے والے عمران کو 21 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی۔عدالتی حکم پر 17 اکتوبر کی صبح کوٹ لکھپت کے سینٹرل جیل میں سفاک قاتل کو زینب کے والد کی موجودگی میں صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔قبل ازیں عمران کا طبی معائنہ اور اُس کی اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی تھی، میڈیکل آفیسرکی رپورٹ کے ساتھ لاش ورثا کے حوالے کردی گئی تھی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل