محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ۔۔۔۔ لاہور میں 784 کنال 9 مرلے زمین کا انتخاب کر لیا گیا، ملکیت 50 کروڑسے زائد، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لئے دیگر اضلاع کی طرح لاہور میں بھی جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے ڈی سی کو منصوبے کے لیے جگہ دینے کا حکم ملا تھا۔ڈی سی صالحہ سعید نے ریونیو افسران کو پانچوں تحصیلوں میں سرکاری زمینوں کی تلاش کرنے کا کہا تھا جس پر 784 کنال اور 9 مرلے زمین کا انتخاب کر لیا گیا۔جس کی رپورٹ اعلی حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے تین تحصیلوں میں جگہوں کی رپورٹ بھجوادی۔تحصیل ماڈل ٹاؤن میں موضوع چک آصو 179 کنال 8 مرلہ تحصیل،کینٹ بیدیاں روڈ پر 106 کے کنال،موضع دھو لوں کلاں میں 387 کنال تلاش کی گئی۔اسی طرح رائیونڈ موضع خرد پورہ 87 اور کٹار 29 کنال 8 مرلے زمین تلاش کی گئی ہے۔ان تمام زمینوں کی قیمت 50 کروڑ روپے سے زائد ملکیت کی بتائی جا رہی ہے۔رپورٹ محکمہ ریونیو کے ذریعہ حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے جو اس پر فیصلہ کریں گے۔خیال رہے نیا پاکستان ہاوسنگ سیکم میں کم آمدنی والے پچاس لاکھ افراد کو گھر دیئے جائینگے۔اس منصوبہ سے نہ صرف ملکی معشیت کو فائدہ ہوگا بلکہ روزگار کےد عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے 2 ماہ کے اندر ہی ”نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم” منصوبے کی بنیاد رکھی۔وزیراعظم عمران خان کے اس وژن اور حکومت کے اس فلیگ شپ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (FGEHF) نے غیرملکی نجی کمپنیوں سے رابطہ کیا تاکہ ان کمپنیوں میں موجود تکنیکی اور معاشی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا سکیں۔ اپنے اشتہار میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں سے اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور ہدایات کی تھیں کہ یہ اراضی مین روڈ کے ساتھ یا پھر وہاں سے مین روڈ پر آسان رسائی حاصل ہو۔اس اراضی میں بجلی ، گیس اور پانی کی سہولیات کی فراہمی لازم قرار دی گئی جبکہ صرف اراضی کے اصل مالک ہی اس پروگرام میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ مواقع بھی پیداہونگے۔ وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس کی طرف سے جاری کردہ 100روزہ پراگراس رپورٹ کے مطابق حکومت ان خاندانوں کو نیا پاکستان ہاوسنگ سیکم میں گھر دینے میں دلچسپی رکھتی ہے جوکہ اپنے گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد وہ بات کہہ دیتے ہیں جو دیگر مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں۔پاکستان ملائیشیا سرمایہ کاری سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نواز ا۔ ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں عشایئے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے والد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے اور ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہنے کے بیان کے بعد محکمہ ... تفصیل