نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

آج کل تو طرح طرح کی ویڈیوز بنالیتے ہیں ، اب میں میچور ہوچکا ہوں لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب میں مییچور ہو چکا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں دس بارہ افراد ایسے ہوتے ہیں جن میں آخری عمر میں پرائم آتا ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آج کل تو طرح طرح کی ویڈیوز بنا لیتے ہیں۔لیکن میری عمر کا یہ حصہ ہے کہ مجھ سے کسی کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔میں 70 سال کا ہو مجھ سے بلا کسی کو کیا خطرہ ہونا ہے لوگ ابھی بھی پرانی باتیں سوچتے ہیں لیکن میں ایک نیا شیخ رشید ہوں۔خیال رہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کے ہمراہ دو خواتین کو دیکھا گیا ۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ویڈیو میں شیخ رشید کے ساتھ موجود دو خواتین سے متعلق سوالات اُٹھنے لگے۔اس معاملے پر بات کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئیر صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ اس ویڈیو میں شیخ رشید کے ہمراہ دو خواتین کو دیکھا گیا۔اس کمرے میں شیخ رشید اور ان دو خواتین کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا کیونکہ جب کیمرے کی آنکھ کو کمرے میں گھُمایا جاتا ہے تو اس کمرے میں اور کوئی نہیں دیکھا گیا۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ شیخ رشید وفاقی وزیر ہیں اور پاکستان کی حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی دو خواتین کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ میں شیخ رشید سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کہاں تھے اور آپ کے ساتھ موجود یہ دو نوجوان لڑکیاں کون تھیں؟ ہو سکتا ہے کہ دونوں نوجوان لڑکیاں آپ کے قریبی عزیزوں میں سے ہوں ، میں آپ پر الزام عائد نہیں کر رہا لیکن یہ سوال سوشل میڈیا پر اُٹھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اخلاقیات بہت اہم ہیں۔ کوئی شخص اپنی ذاتی زندگی میں کیسا ہے یہ معنی رکھتا ہے کیونکہ وہ عوام کا نمائندہ ہے۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ اگر اس ویڈیو کو دیکھا جائے تو اس ویڈیو میں شیخ رشید کافی پریشان نظر آ رہے ہیں کہ میری ویڈیو کیوں بنائی جا رہی ہے جبکہ دونوں نوجوان لڑکیاں ویڈیو بنانے اور تصاویر لینے میں مصروف ہیں۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل