وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر پنجاب حکومت نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام شروع کیا لیکن حکومت کا یہ اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ فوری طور پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔درخواستگزار کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس ایک تاریخی ورثہ ہے، اور ایک تاریخی ورثے کی دیواروں کو مسمار کرنا غیر قانونی عمل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر گورنر ہاؤس کی دیواروں کو گرانے کا کام گذتشہ روز بروز اتوار شروع کیاگیا ، ابتدائی مرحلے میں مال روڈ سے الحمرا تک دیوار گرائی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام شروع کیا جس کے بعد یہاں ایک جنگلا لگایا جائے گا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گورنر ہاؤس گرائے جانے کی اطلاعات بے بنیاد تھیں۔ عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے اور گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کا عہد کیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو میوزیم یا لائبریری بنانے کا فیصلہ خود وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے 100 دنوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے خود کو عوام کے سامنے احتساب کے لیے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کسی قسم کی کرپشن کی کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔ اگر کرپشن کا کوئی بھی اسکینڈل ہوا تو اسے منظر عام پر لایا جائے گا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءنیئر بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی خطرات بڑھنے پر حکمرانوں کی طرف سے اتحاد کی بجائے نفاق پیدا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،پیپلز پارٹی دفاع وطن میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،عمران خان ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ آصف زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کی پیشی کے موقع پر نیب کے دفتر کے باہر کے واقعہ کا سارا ریکارڈ مل چکا ہے جائزہ لے رہے ہیں،ریاست کسی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سمجھوتہ ایکسپریس میں شہید بیگناہوں کے ذمہ داران چاروں مجرموں کو بری کر نے کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہارکیا ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر وزیر اعظم برائے تجارت و ... تفصیل