وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

پاکپتن دربار اراضی کیس، نواز شریف سپریم کورٹ میں پیش ہونگے یا نہیں ؟ ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکپتن دربار اراضی کیس میں کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ عدالت نے دربار کی زمین پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق کیس میں نواز شریف کو چار دسمبر کو طلب کیا تھا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکپتن دربار اراضی کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو صبح 9 بجے چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف عدالتِ عظمیٰ کے سامنے پاکپتن اراضی کیس میں اپنا موقف بیان کریں گے۔ نواز شریف نے سپریم کورٹ پیش ہونے کا فیصلہ اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا۔گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پاکپتن میں دربار کی اراضی پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو چار دسمبر کو طلب کیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ نواز شریف خود آ کر وضاحت کریں کہ انہوں نے اراضی واپسی کا نوٹیفیکیشن کیوں واپس لیا؟

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل