محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

پی ٹی آئی رہنما سیدہ سونیا علی کو گرفتار کیا جائےکیونکہ ۔۔۔ کیا ہونیوالا ہے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اچانک تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ پی پی 123 میں ری کاونٹنگ ہو رہی تھی۔جہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار سیدہ سونیا الیکشن لڑیں تھیں۔یہاں کے ریٹرننگ آفیسر شہوار امین صاحب نے پہلے بھی بہت زیادتی کی تھی۔209 پولنگ سٹیشن کی گنتی ہونی تھی جب کہ 21 کی پہلے ہو چکی تھی۔جس میں تحریک انصاف کی خاتون امیدوار جیت چکی تھی۔لیکن ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ میں ان 21 پولنگ سٹیشن کی بھی دوبارہ گنتی کرواؤں گا جس کے بعد وہاں پر بہت بد مزگی ہوئی۔جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ تحریک انصاف کی اس خاتون کو گرفتار کر لیا جائے۔اور کہا کہ آپ کے کسی سپورٹر نے ویب پر میرے خلاف ایک پریس کانفرنس کی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یہ ریٹرننگ آفیسر ن لیگ کا حامی تھا اور تحریک انصاف کے امیدوار کے جیتنے کے بعد وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 123 پر ہونے والے الیکشن کے دوران پڑنے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع کیا گیا۔ی پی 123 پر ہونے والے الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار سید قطب علی شاہ تحریک انصاف کی سونیا بی بی کو محض 17 ووٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ پی پی 123 کے انتخابی نتیجے کے اعلان کے بعد سونیا بی بی کی جانب سے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کی درخواست کی گئی تھی۔سونیا بی بی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ اب ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوئے دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب صرف 17 ووٹوں سے کامیاب ٹھہرنے والے ن لیگ کے امیدوار کے 243 ووٹ سرے سے موجود ہی نہ تھا۔ پی پی 123 کے پولنگ سٹیشن نمبر54 کے ووٹوں کی گنتی کے دوران جب تھیلا کھولا گیا تو شیر کے ووٹ ہی موجود نہ تھے۔پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کے تھیلے سے سید قطب علی شاہ کے 243 ووٹ غائب تھے۔ جبکہ اسی پولنگ اسٹیشن کے تھیلے میں سونیا بی بی کے 182 ووٹ موجود تھے۔ صورتحال کا علم ہونے پر آر او کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل فوری روک دیا گیا۔واضح رہے کہ ن لیگی رہنما پیر قطب علی بابا نے 53122 ووٹ لے کر تحریک انصاف کی امیدوار کو شکست دی تھی۔ تحریک انصاف کی امیدوار سونیا علی رضا نے 53105 ووٹ حاصل کیے تھے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد وہ بات کہہ دیتے ہیں جو دیگر مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں۔پاکستان ملائیشیا سرمایہ کاری سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نواز ا۔ ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں عشایئے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے والد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے اور ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہنے کے بیان کے بعد محکمہ ... تفصیل