خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

علامہ خادم رضوی کی مسجد کی بندش ، عدالت نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لاہورہائی کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی کے زیر انتظام مسجد رحمت العالمین کی بندش کے خلاف دائر درخواست نمٹادی۔ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل سنگل بینچ نے جامع مسجد رحمتہ للعالمین کو بند کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) بی اے ناصر کو طلب کیا گیا تھا جس پر آج ہونے والی سماعت میں سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت عدالت نے ہدایت کی کہ مدرسے میں بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے، پولیس تعلیم جاری رکھنے کے حوالے سے انتظامات کرے۔جس پر ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے عدالت کوآگاہ کیا کہ مسجد کھول دی ہے اور مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی ہوئی تھی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس نے مسجد کے دروازے توڑ دیے اور اندر رہائش رکھ لی ہے۔جس پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا رینجرز اور پولیس مسجد میں ہیں؟ ڈی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس کوسیکیورٹی پر معمور کیا گیا ہے۔جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ مسجد سے پولیس کو ذرا دور کر دیں تاکہ نمازیوں کو مشکل نہ ہو۔درخواست گزار نے یہ بھی شکایت کی کہ مسجد میں 15 سال سے نماز پڑھانے والے امام حافظ صفدر کو نماز پڑھانے سے روکا جاتا ہے۔جس پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حافظ صفدر کے خلاف قابل گرفتاری ثبوت نہیں ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ حافظ صفدر کو نماز پڑھانے دیں، خلاف قانون کچھ کریں تو پولیس کارروائی کرے، اگر پولیس نے لا اینڈ آڈر کو قائم کرنا ہے تو اختیارات استعمال کریں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کردی۔واضح رہے کہ مسجد کی بندش کے خلاف مذکورہ درخواست شہری طارق عزیز کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جن کی جانب سے وکیل طاہر منہاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔درخواست میں حکومتِ پنجاب ڈپٹی کمشنر اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مولانا خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد سے مسجد کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا جہاں نہ اذان دی جارہی ہے اور نہ ہی نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مسجد کے پانی، بجلی اور گیس کے کنیکشن بھی منقطع کر دیے گئے ہیں۔وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اس کو کسی جماعت یا گروہ سے منسوب نہیں کیا جائے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہمارے ملک کا آئین کسی مسجد کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیتا اس لیے مسجد کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے اور وہاں اذان دینے اور نمازپڑھنے کی اجازت دی جائے۔

مزید خبر یں

 راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آپریشن سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے لے کر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میںخلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا،جس کے بعد پنجاب حکومت ... تفصیل