کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

چیف جسٹس ثاقب نثارکب ریٹائرڈ ہو جائینگے؟ تاریخ بارے پتہ چل گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سپریم کورٹ کے موجودہ جج صاحبان میں سے 8کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے کا موقع ملے گا۔تفصیلات کے مطابق آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے اور چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار آئندہ سال 17جنوری 2019ء کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے ججوں کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق 8جج صاحبان کوبالترتیب چیف جسٹس پاکستان بننے کاموقع میسر آئے گا۔جن میں مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، مسٹر جسٹس گلزار احمد، مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ، مسٹر جسٹس منیب اختراورمسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔18جنوری 2019 ء کو مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ سال 20دسمبر2019ء کو ریٹائرہو جائیں گے ،جس کے بعد مسٹر جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائزہوں گے ،وہ یکم فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائرہوں گے،2فروری 2022 ء کو مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16ستمبر 2023 تک اس عہدہ پر برقراررہیں گے ۔جس کے بعد مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسی چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،جسٹس قاضی فائز عیسی25اکتوبر 2024ء تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے ۔جسٹس قاضی فائز عیسی کے بعد مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس مقرر ہوں گے ،جسٹس اعجاز الااحسن 4اگست 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے ،جسٹس اعجاز الااحسن کے بعد مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ پر فائز ہوں گے ،جسٹس سید منصور علی شاہ 27نومبر2027کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے ،جس کے بعد جسٹس منیب اختر کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا،جسٹس منیب اختر13دسمبر 2028 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ کر سبکدوش ہوں گے ،مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،وہ 22جنوری 2030 کو ریٹائرہوں گے ۔عدالت عالیہ کے دیگر 8جج صاحبان میں سے جسٹس شیخ عظمت سعیدآئندہ سال 27اگست ،جسٹس مشیر عالم 17اگست 2021 ،جسٹس مقبول باقر 4اپریل 2022 ، جسٹس منظور احمد ملک 30اپریل 2021 ،جسٹس سردار طارق مسعود 10مارچ2024 ،جسٹس فیصل عرب 4نومبر 2020 ،جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل 13جولائی 2022 اور جسٹس سجاد علی شاہ 13اگست 2022 کو ریٹائر ہوں گے ۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ،کسان کو مشکلات سے دوچار کردیا گیا ہے اور عوام غربت کی چکی میںپس رہے ہیں ،میرے حوصلے بلند ہیں ،سدا حالات ایک ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پا کستان پیپلز پا رٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قانون ساز بیرون ملک نہیں گئے یہیں موجود ہیں، عمران خان کیوں پارلیمنٹ نہیں آتے ؟ ہم قومی حکومت کے قیام کی ضروت نہیں ،نہ حامی ہیں،منی بجٹ کی کسی صورت ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بعض اراکین اسمبلی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں اور وہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند کیوں ہیں؟۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیاستدانوں کے کرنے ... تفصیل