کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

فیس بک پر نفرت انگیز مواد پھیلا نیوالے ہوشیار ، وزیر اطلاعات نے کے اعلان نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ کیلئے فیس بک سے تعاون چاہتے ہیں، نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک کے حوالہ سے ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں، ہم آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں، ہمارے لئے صرف ناموس رسالتؐ کے منافی اور نفرت پھیلانے والا مواد تشویش کا باعث ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ کیلئے فیس بک سے تعاون چاہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فیس بک کے ساتھ باقاعدہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک کے حوالہ سے ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں، ہم آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے صرف ناموس رسالتؐ کے منافی اور نفرت پھیلانے والا مواد تشویش کا باعث ہے، نفرت انگیز مواد پھیلانے والے ذرائع کی نشاندہی کیلئے تعاون کے خواہاں ہیں، نفرت پھیلانے والے مواد کے خلاف ہمارے قواعد بڑے واضح ہیں اور پاکستان سمیت عالمی سطح پر اس طرح کے مواد کے تدارک کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر اطلاعات نے پاکستان میں فیس بک کے آپریشنل یونٹ کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ ہم ان کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔سائمن ملنر نے پاکستان میں رابطے، حصہ داری اور ترقی میں چھوٹے کاروباروں اور ڈویلپرز سمیت کمیونٹی کی مدد کیلئے فیس بک کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سے پہلے رواں سال فیس بک دنیا بھر میں 20 ہزار خواتین انٹرپرینیورز کو تربیت دینے کیلئے پرعزم ہے جن میں سے 150 خواتین امپاورمنٹ سنٹر پاکستان میں ہیں اور فیس بک یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کے تعاون سے یہ منصوبہ مکمل کر رہا ہے اور اس کے ڈویلپرز سرکلز نے اسلام آباد، لاہور، ساہیوال، گجرات اور فیصل آباد میں 7800 ابھرتے ہوئے کمیونٹی کے افراد کو ڈویلپر کمیونٹی میں تبدیل کیا ہے۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، چیئرمین پی ٹی اے، پرنسپل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی اسلام آباد، وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر حکام اور آئی ایس پی آر کے نمائندے بھی موجود تھے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ظہرانہ دیا۔ سینیٹر گراہم امریکی سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین اور آرمڈسروسز، مالیات و بجٹ سے متعلق کمیٹی کے سینئر رکن ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔بھارتی کرکٹر نے کہاکہ یہ سکھوں کیلئے مقدس ترین زمین ہے ۔ سدھو نے کہاکہ کوریڈور پر ... تفصیل

لاڑکانہ(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی اور 18 ویں ترمیم کے مبینہ رول بیک کے خلاف فروری سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے ... تفصیل