ملک بھر میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا              نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری،ہفتے میں رپورٹ طلب              قیادت کےخلاف نیب کی متوقع کارروائیاں ،پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ              بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام              سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی              آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

عمران خان کو دھچکا ، یو اے ای اور سعودی عرب نے اہم مطالبہ ماننے سے صاف انکار کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے وزیراعظم کا اہم ترین مطالبہ ماننے سے انکار کردیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے 11 ارب ڈالرز بیرونی بینکوں میں پڑے ہیں، معلومات کے حصول کیلئے دبئی اور سعودی عرب سے بھی ریکارڈ منگوایا، تاہم سعودی عرب اور دبئی نے اقامہ ہولڈرز کی معلومات نہیں دیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانیو
کے 11 ارب ڈالرز بیرونی بینکوں میں پڑے ہیں ۔ پیر کو سینئر صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت الزام نہیں لگاتی ثبوتوں کی بنیاد پر جیل میں ڈالتی ہے۔ پاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے 26 ممالک کیساتھ معاہدوں پردستخط کیے۔عمران خان نے کہا کہ ان 26 ممالک سے اب تک جوڈیٹا آیا ہے اس کے مطابق پاکستانیوں کے 11 ارب ڈالرز بینکوں میں پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دبئی اور سعودی عرب سے بھی ریکارڈ منگوایا ہے تاہم سعودی عرب اور دبئی نے اقامہ ہولڈرز کی معلومات نہیں دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب پتا لگ رہا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دیگر نے اقامہ کیوں لیا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ اداروں کو ٹھیک کریں گے جس سے ڈالر کو نیچے لیکر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہرسال 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ منی لانڈرنگ کیخلاف سخت قانون لارہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کیخلاف 7روز میں قانون لارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزراء کی 100روزہ کارکردگی کی رپورٹ لی ہے۔ تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔ہوسکتا ہے ہم کئی وزیروں کوتبدیل کردیں۔انہوں نے کہا کہ میں اعظم سواتی یا کسی وزیرکی انکوائری میں مداخلت نہیں کرتا۔میں خود چاہتا ہوں کہ میرے نیچے کام کرنے والے وزراء بے نقاب ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیب بڑا ادارہ ہے لیکن چھوٹے چھوٹے لوگوں پر ہاتھ ڈال رہا ہے۔ ابھی تک ہم نے اپوزیشن کے کسی رہنماء کے خلاف کیس نہیں کیا بلکہ یہ سب پرانے کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹ جو بھی ٹھیک کام نہیں کرے گا تواس کوفارغ کردیں گے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کا ’انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملک کی سیاسی، سلامتی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خصوصی عدالت نے غدار ی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز مشرف کا بیان ویڈیو لنک یا کمیشن کے ذریعے ریکارڈ کرانے پر معاونت طلب کرلی ۔خصوصی عدالت میں ... تفصیل

 کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس اسلام آباد منتقل کرنے کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر حکمِ امتناع دینے کی آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست مسترد کردی تاہم دونوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔چیف جسٹس سندھ ... تفصیل