سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

نئی حکومت کے سو دن پورے ہوتے ہی وزیر خزانہ نے قوم کوشاندار خوشخبری سنادی ، بے روزگار نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ملک میں موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہیجانی کیفیت پیدا کرنا ملک کیلئے درست نہیں، ملک میں کوئی معاشی بحران نہیں، جلد بھاری سرمایہ کاری آئے گی، برآمدات بڑھ رہی ہیں، خسارے میں کمی آرہی ہے، بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے جنوبی ایشیا اقتصادی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا سٹیٹ بینک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا، ہفتہ میں کئی بار گورنر سٹیٹ بینک سے رابطہ رہتا ہے، گورنر نے ڈالر کی قیمت کے حوالہ سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے کہا میں نے گورنر کو کچھ تجاویز دی تھیں، گورنر نے ڈالر کے حوالے سے جو فیصلہ کیا وہ میری تجاویز سے مختلف تھا۔مزید برآں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 5 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، ای سی سی اجلاس میں کھاد فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے پر غور کیا جائے گا، وزارعت صنعت نے کھاد فیکٹریوں کو گیس کی سپلائی جاری رکھنے کی سفارش کر دی، فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کمپنیوں کو گیس سپلائی جاری رکھی جائے۔اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار پلانٹس کو گیس فراہمی جاری رکھنے کے لئے سوئی نادرن کو سبسڈی دینے کی سفارش کی جائے گی، پلانٹس بند رکھنے سے 3 لاکھ 16 ہزار میڑک ٹن کھاد درآمد کرنا پڑے گی، وزارت صنعت و پیداوار کی سوئی نادرن کو 4 ارب 70کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے سبسڈی کے طریقہ کار کی مخالفت کی ہے، کھاد فیکٹریوں کو ایل این جی گیس فراہم پر غور کیا جائے گا۔

مزید خبر یں

جہلم (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنا قابل مذمت ہے،دہشت گردوں کی رہائی بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے، شریف اور زرداری خاندانوں کا حال کی طرح مستقبل بھی ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کو کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج دراصل کٹھ پتلیوں ... تفصیل

پشاور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس کے 4 ملزمان کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق کونسلر عارف خان سمیت دو کو عمر قید اور دو کو بری کردیا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قتل کیس میں تحریک انصاف سے ... تفصیل