پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

یہ ہوئی نا بات گورنر ہاؤس کی دیواریں اصل حالت میں بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے درخواست منظور کرنے کے بعد وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب بھی طلب کرلیا۔جسٹس مامون الرشید نے آمنہ ملک اور بشیر احمد خالد کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس مامون الرشید نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ گورنر ہاؤس کی کنٹرولنگ اتھارٹی کون ہے جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں ابھی اس بارے میں علم نہیں ہے تاہم پتہ کرکے عدالت کو بتادیا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ لوکل اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کیسے دیوار گرا کر جنگلے لگائے جاسکتے ہیں؟درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام تو رک چکا ہے، تاہم استدعا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیواروں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواروں کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داران کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کا بھی حکم دے۔عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 13 دسمبر کے لیے ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے پر تاحکم ثانی حکم امتناع جاری کردیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے ساتھ ہی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا تھا۔گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا فیصلہ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قائم گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا تھا۔گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم اور گورنر ہاؤس کو عوامی مقامات میں تبدیل کرنے کا عہد کیا تھا۔وزیر اعظم کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیے جانے سے متعلق تصدیق کی تھی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل