وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

انا للہ وانا الیہ راجعون تحریک لبیک کی اہم شخصیت جیل میں انتقال کر گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار کی گئی اہم شخصیت جیل میں انتقال کر گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سرپرست پیر افضل قادری کے ماموں بزرگ عالم دین مولانا مفتی حافظ یوسف حافظ آباد جیل میں انتقال کر گئے۔مولانا مفتی حافظ یوسف کو دس روز قبل تحریک لبیک کے خلاف پولیس کریکٹ ڈاؤن کے دوران گجرات سے ان کے مدرسہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔جیل حکام نے قانونی کاروائی کے بعد مرحوم کی میت گذشتہ شب لواحقین کے حوالے کر دی تھی۔ان کی نماز جنازہ گجرات میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کے نواسہ عثمان قادری کے مطابق مولانا مفتی حافظ یوسف کو مرکز اہلسنت لکھنوال نزد جلالپور جٹان ضلع گجرات سے گرفتار کیا گیا تگا۔مرحوم کی عمر 80 برس تھی وہ علیل بھی تھے جب کہ علالت کے دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔جیل کی طرف سے علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے پر وہ انتقال کر گئے تھے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کو دی جانے والی احتجاجی کال سےامن و امان جکی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر صوبہ پنجاب باالخصوص راولپنڈی سے تحریک لبیک کے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کیا جس کے بعد تحریک لبیک کے قائدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔تحریک لبیک آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں پر معافی مانگنے کے بعد اب دوبارہ ویسے ہی پُرتشدد مظاہرے کرنے کی منصوبہ کر رہی تھی، اسی باعث ملک بھر میں تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ۔ قائدین کی گرفتاری کے خلاف تحریک لبیک نے احتجاجکی کال دی جس کے لیے مختلف شہروں سے تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے اور کسی ناخوشگوار وا قعہ سے بچنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دوں گا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں ... تفصیل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ملائیشیا ءکے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،مہاتیر محمد ملائیشیا ءکے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت مواصلات کے مغربی روٹ کوئٹہ ،ژوب سیکشن کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 91 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے ... تفصیل