آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

روپے کی قدر کے معاملے پر وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو بے خبر رکھااور ۔۔۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے چپ کا روزہ توڑ دیا ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق روپے کی قدر کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک وزیر خزانہ کو وقت سے بہت پہلے ہی صورتحال سے آگاہ کر چکے تھے،جس سے وزرات خزانہ اور وزیراعظم ہاؤس کے درمیان روپے کی قدر کے معاملے پر رابطوں کی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی ہے روپے کی قدر کے حوالے سے کسی بھی فیصلے سے پہلے ان کو آگاہ کریں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب گورنر اسٹیٹ بینک وزیر خزانہ کو وقت سے پہلے ہی صورتحال سے آگاہ کر چکے تھے تو پھر وزیراعظم نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیوں کیا۔ جب کہ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ا سٹیٹ بینک اور و زارت خزانہ میں مداخلت آئی ایم ایف پیکج میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو انٹرویو دیا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کا مجھے علم نہیں تھا لیکن میڈیا کی خبروں سے پتہ چلا ہے ۔ دو روز قبل ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اپنی طرف سے کی ہے کیونکہ وہ ایک خودمختار باڈی ہے اور وہ خود ہی ایسے فیصلے کرتے ہیں لیکن اب حکومت میکنزم بنا رہی ہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان ایسے فیصلے کرنے سے پہلے حکومت کو اعتماد میں لے وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ پچھلے سو دنوں میں سٹیٹ بنک نے اپنے طور پر ڈالر کی قیمت کو بڑھایا اور روپے کی قدر کو کم کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں آنے والے دنوں میں ملک میں ڈالرز کی کمی نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، قوم فیصلہ کرے کہ کیا ہمیں یہ کرپشن کا نظام چلنے دینا ہی انہوں نے کہا کہ جس ملک میں کرپشن زیادہ ہے وہاں غربت بھی زیادہ ہے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کی شکار رہی ہیں،معیشت کو زیادہ سے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل