نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

معروف ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان بھر میں شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے شاندار اقدام اُٹھا لیا ، جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) معروف آن لائن ٹیکسی سروس ”کریم” نے پاکستان بھر میں اپنی بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ”کریم” نے پاکستان بھر میں اپنی بس سروس لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ 30 ملین رجسٹررڈ صارفین کی حامل آن لائن ٹیکسی سروس ”کریم” نے جہاں پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنی سروسز کا آغاز کیا وہیں اب کریم کی جانب سے اپنے صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف شہروں کے درمیان بس سروس شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ کی جا رہی ہےیہ پراجیکٹ سب سے پہلے مصر کے شہر قاہرہ میں لانچ کیا گیا تھا جو عرب دنیا کا گنجان آباد شہر تصور کیا جاتا ہے۔ اس پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد متحدہ عتب امارات کی اس کمپنی نے اسی پراجیکٹ کی لانچ کے لیے پاکستان پر نظریں جما لی ہیں۔کریم کا ماننا ہے کہ پاکستان کی بیشتر عوام کے پاس آسان سفری سہولیات نہیں ہیں۔ کریم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر شیخ نے یہ اعلان قاہرہ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا۔مدثر قاہرہ سمیت دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی اپنی سروسز کے آغاز پر کافی خوش دکھائی دئے اور انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جلد ہی جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی سروسز کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے بس سروس کے کرایوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بسوں کا کرایہ گاڑیوں کی نسبت 60 سے 70 فیصد کم ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بسیں آرام دہ ، کھُلی اور ائیرکنڈیشنڈ ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی بس سروس کے لیے بھی ”کریم والٹ” کی سہولت متعارف کروائیں گے تاکہ ہمارے رجسٹرڈ صارفین کو نقد رقم کی بھی ضرورت نہ پڑے اور کرائے کی ”کریم والٹ” سے ہی بآسانی ادائیگی کی جا سکے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی آ رہے ہیں، ان سے اس اسلحے سے متعلق بات ہوگی۔وہ کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے تھرکول اتھارٹی کرپشن کیس میں وزیراعلی سندھ سے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیاہے،دوران سماعت جسٹس گلزار آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہاکہ 105ارب روپے خرچ کردیئے لیکن تھر والوں کوایک گلاس صاف پانی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے،پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا ... تفصیل