اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان              چمن ،پاک ،افغان سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار              وزیراعظم نے اپوزیشن کے اسمبلی سے واک آﺅٹ کو این آر او لینے کی کوشش قرار دے دیا              فوادچوہدری کا ایک مرتبہ پھروزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

پاکستان اور ایران کا افغانستان میں امن کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): پاکستان اور ایران نے افغان قوتوں کی سربراہی میں افغانستان میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا۔پاک ایران دو طرفہ سیاسی مشاورت کے 10ویں دور کے موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری خارجہ تہمینہ درانی جنجوعہ اور ایرانی وفد نے ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی سربراہی میں ملاقات کی۔اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’اس بات کا ادراک کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے افغان قوتوں کی سربراہی میں کی جانے والی کوششوں ہی پاکستان اور ایران کو درپیش سنگین سیاسی و اقتصادی سے نبرد آزما ہونے کا بہترین طریقہ ہے‘۔دونوں پڑوسی ممالک نے افغانستان کے معاملے میں اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے ہم آہنگ نقطہ نظر رکھنے پر اتفاق کیا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ’پاکستان اور ایران افغانستان کے بڑے جغرافیائی ہمسایہ ممالک ہیں جن کا افغانستان میں امن و استحکام کی مکمل بحالی کے لیے ایک جیسا نقطہ نظر اور مستقبل کے ارادے ہیں‘۔دونوں ممالک نے افغانستان میں غیرمستحکم صورتحال کے باعث نئی دہشت گرد تنظیموں مثلاً داعش کے سر اٹھانے پر تشویش کا اظہار بھی کیااس کے ساتھ فریقین نے افغان تنازع کے سبب پاکستان اور ایران کو درپیش سنگین چیلنجز، مثال کے طور پر منشیات کی تجارت، غیر قانونی ہجرت اور مہاجرین کے مسئلے پر بھی گفتگو کی۔اجلاس میں باہمی تجارت میں اضافے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ملاقاتوں میں طے کیے گئے سمجھوتے پر کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کہ دونوں ممالک میں سالانہ تجارت 5 ارب ڈالر تک کرنے کا سمجھوتہ موجود ہے جس کے لیے تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی، تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور اہم تجارتوں پر سہولیات فراہمی کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 21واں اجلاس آئندہ برس ہوگا جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے حوالے سے مزید اقدامات پر غور کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق گفتگو میں ہر سال پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی سہولیات کے حوالے سے بھی بت چیت کی گئی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ... تفصیل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءنے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و چیئر مین ائیر مارشل ارشد محمود ملک نے رواں سال مارچ میں 5سالہ سٹریٹجک بزنس پلان حکومت کو بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پلان میں ایوی ایشن پالیسی ،آمدن بڑھانے ،مکمل ... تفصیل