وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

بل گیٹس نے عمران خان کو فون، 30 منٹ تک کیا باتیں ہوتی رہیں؟ دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مختلف امور پر 30 منٹ تک گفتگو ہوتی رہی۔بل گیٹس اور وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔ ٹیلیفون کال کے دوران پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بل گیٹس کی جانب سے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ 2 دہائیوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے بل گیٹس دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے انتہائی متحرک ہیں۔ ان کی خیراتی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن دنیا بھر کی حکومتوں کو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ادویات اور دیگر اشیا فراہم کرتی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دوں گا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں ... تفصیل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ملائیشیا ءکے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،مہاتیر محمد ملائیشیا ءکے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت مواصلات کے مغربی روٹ کوئٹہ ،ژوب سیکشن کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 91 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے ... تفصیل