عمران خان اہل یا نا اہل،سما عت کل ہائیکورٹ میں ہو گی              حمزہ شہباز کو 10 روز کےلئے بیرونِ ملک سفر کرنےکی اجازت دیدی گئی              حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

زرداری جب بھی جیل جانیوالے ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں ؟ شیخ رشید کے انکشافات نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ گرین لائن میں تین مہینے تک کوئی ٹکٹ نہیں ہو گا اور اس میں ایک کوچ اور بڑھا رہے ہیں۔ تمام کوچز اوور ہال کی جائیں گی جبکہ 5 فریٹ ٹرینیں اور چل گئیں تو 10 پسنجر ٹرینیں اور چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2 ہزار ریلوے کراسنگز پر پھاٹک نہیں اور محکمے کے پیسے پاس نہیں ہیں جو آمدنی ہو رہی ہے اسی سے ریلوے چلا رہے ہیں۔ ایک دن میں 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کی تاریخی آمدن ہوئی ہے۔ 25 دسمبر سے ریلوے کی ترقی کا مہینہ شروع ہو جائے گا۔وزیر ریلوے نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہں سڑک ملک کی معیشت چلا سکتی ہے لیکن یہ عقل کے اندھے ہیں اٹھارہ بیس ارب ڈالر سڑک پر لگا دیا۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ کراچی سے پشاور 1700 کلومیٹر تک نئی ٹرین چلا رہے ہیں اور تفتان سے کوچ چلانے کی فزیبلٹی تیار ہے۔ فیصلہ وزیراعظم کریں گے اور اس کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی اور 8 گھنٹے میں پنڈی سے کراچی پہنچے گی۔پنڈی میں تجاوزات سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں پنڈی میں بھی کراچی والا حال ہو، روز لال حویلی جا سکتا ہوں تو مجھے راولپنڈی میں تجاوزات پر اعتراض نہیں۔ کوئی ووٹ دیتا ہے دے جسے کھلی سڑک جانا ہے وہ اسلام آباد چلا جائے کیونکہ پنڈی خوش ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انتخابات تو وزیراعظم کا حق ہے تین سال بعد کرا دے۔ آصف زرداری نے سندھ کی پگڑی باندھ لی ہے اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے کیونکہ زردری جب جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام ضمانتیں میڈیکل رپورٹس پر ہوتی ہیں۔ کبھی ڈاکٹر کی ایسی کوئی رپورٹ سنی ہے جو شہباز شریف کے لیے آئی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو دفعہ کہہ چکا ہوں مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی اور 2018 انشااللہ عمران خان کی کامیابی کا سال ہو گا اور خطرات ٹل جائیں گے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وزیر اطلاعات وپاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ افسوناک ہے،اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کی بہتری کےلئے اپنا کردار ادا کرےگی، ضمنی بجٹ لیکر آنے سے حکومتی نا اہلی کھل ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک دو ممالک کے درمیان معاہدہ ہے ،تیسرا ملک مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے ،چین کے ساتھ، تجارت، صنعت اور انفارمیشن کے میدان میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ، سی پیک ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کسانوں سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں؟ کسان آلو کی فصل اس لئے جلا رہے ہیں کیونکہ انہیں محنت کا پھل نہیں مل رہا ہے مگر حکومت غریب ... تفصیل