دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

سعد اور سلمان رفیق کی ممکنہ گرفتاری، ہائیکورٹ سے اچانک دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو دونوں کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفریق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزاروں سے استفسار کیا کہ آپ نے ڈی جی نیب کو تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی؟اس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے دونوں فریقین کو سن لیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ دونوں کے وارنٹ گرفتاری کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائیں، گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا۔عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کردی اور نیب کو حکم دیا ہےکہ دونوں کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے۔واضح رہےکہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف نیب میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔خواجہ برداران نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم پر بھی جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی درخواست دی ہے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل