برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

حکومت کی شہباز کی جگہ اس لیگی رہنما کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی پیشکش، نام بارے جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) حکومت نے ایازصادق کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی پیشکش کر دی، پی اے سی کی سربراہی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی وجہ سے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل بھی تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کے شہباز شریف، خواجہ آصف کو چیئرمین نہ بنانے کے فیصلے سے اپوزیشن کو آگاہ کر دیا گیا۔ معاونِ خصوصی نعیم الحق کا کہنا شہبازشریف اور خواجہ آصف ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں، نیب زدہ شخص کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان کا کہنا ہے پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر کا حق ہے، حکومت 10 سال پرانی روایت توڑنے کی کوشش نہ کرےیاد رہے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کیا گیا، مگر اجلاس کے بعد حکومت نے اپوزیشن سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے رابطے کی منتظر ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ایران کے دورے پر چلے گئے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل