سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

وزیراعظم آئندہ ہفتے کہاں کادورہ کرینگے ؟ ن لیگیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کھلاڑی بھی خوشی سے جھوم اُٹھے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور اور کراچی کادورہ کریں گے، جہاں وہ لاہور میں ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کریں گے اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے2 صوبوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم لاہورمیں ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کریں گے ، خطاب میں 100روزہ پلان اور حکومتی کارکردگی کواجاگر کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ہفتے کراچی کے دورے کا بھی امکان ہے، جہاں وہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ لیں گے اور قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے 10دسمبر کو بھی وزیراعظم عمران نے لاہور کا دورہ کیا تھا ، وزیراعظم نے لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا مشکل حالات سےنکلنے کے لئے بنیادی اقدامات کررہے ہیں ، جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سعودی عرب، یو اے ای اور چین سے مثبت ردعمل ملا، 2013 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب تھا، اوورسیز کو سہولیات دینے سےترسیلات زر10 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک سرمایہ کارپیسہ بنائے گا، تودوسرا اسے دیکھ کر سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کار وہیں آتا ہے، جہاں اسےفائدہ ہو، ایکسپورٹ بڑھانی ہیں، منی لانڈرنگ کو ختم کرنا ہے۔دوسری جانب 16 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے ، انہوں نے دورے کا آغاز مزار قائد پر حاضری سے کیا، مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی رکھا جبکہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے تھے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل