پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

وزیر خزانہ اسد عمر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ، نیا وزیر خزانہ کا نام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے وزیر خزانہ ا سد عمر کو مایوس کن کاگردگی پر عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔جب کہ حکومت نے اس حوالے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔وزیر خزانہ کے لیے نئے ناموں میں شمشاد اختر کا نام سر فہرست ہے جب کہ اس کے علاوہ بھی دو ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔شمشاد اختر نگران وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی رہ چکی ہیں۔دو روز قبل صحافیوں کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں کابینہ میں بڑی تبدیلی کی جا سکتی ہے اور ناقص کارگردگی دکھانے والے وزراء کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کے بعد ڈالر بہت مہنگا ہو گیا جس کے بعد اسد عمر کی کارگردگی پر سوال اٹھنے لگ گیا۔تاہم اسد عمر کے بارے میں عمران خان پہلے ہی کہتے تھے کہ میری حکومت میں اسد عمر وزیر خزانہ ہوں گے۔اس کے بعد دو روز سے اسد عمر کے استعفٰی کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں۔واضح رہے وزیراعظم ہاؤس نے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کی تردید کی تھی، وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کے استعفیٰ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر نے استعفیٰ نہیں دیا۔اسی طرح وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر اور مشیر اقتصادی امورعبدالرزاق داؤد کے درمیان جھگڑے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے ۔ایسی بحث ہوتی رہتی ہے۔ وزیرخزانہ نے استعفیٰ دیا ہے اور نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کے استعفیٰ کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے پھیلا رہے ہیں۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرکے ساتھ اختلافات کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا تھ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے ساتھ کسی معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہوا ہے،اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل