وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

کتنے عرصے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہو جائیگا ؟نجومی کی پیشگوئی نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اس وقت پاکستانی روپیہ تاریخ کی پست ترین سطح پر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی قدر میں تنزلی دیکھی جارہی ہے۔ کچھ ماہرین معاشیات تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 150کی حد بھی عبور کرجائے گا جبکہ دوسری جانب معاشی حالت اس قدر دگرگوں ہے کہ عمران خان کی حکومت کو اپوزیشن سمیت ہر طرف سے تنقید کاسامنا ہے۔ان حالات کو سامنے رکھ کر اگر کوئی شخص یہ پیشگوئی کرے کہ آئیندہ آنے والے سالوں میں پاکستانی روپیہ دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں شامل ہوگا کہ تو شائد اسے دیوانے کا خواب کہا جائے لیکن یہ بات کہنے والا وہ ماہر نجوم ہے جس کی ماضی میں کئی پیشگوئیاں حرف بحرف درست ثابت ہوئی ہیں۔معروف ماہر نجوم آغا بخشتی کا کہنا ہے کہ پیسے میں گراوٹ وقتی ہے اورعلم نجوم کو سامنے رکھا جائے تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ آئیندہ سالوں میں یہ بہتری کی جانب چلنا شروع ہوجائے گا۔”علم نجوم کے حساب سے آنے والے سالوں میں پاکستان کی کرنسی کا شماردنیا کی پانچ مضبوط ترین کرنسیوں میں ہوگا،اگلے 10سے 15سالوں تک پاکستانی کرنسی کی قدر میں بے حد اضافہ ہوگا،موجودہ معاشی بحران اگلے چھ ماہ میں حل ہوتا نظر آرہا ہے اور اس کے بعد پاکستانی معیشت اپنے قدموں پر کھڑی ہونا شروع ہوگی۔ستاروں کی چال کو سامنے رکھتے ہوئے صاف نظر آرہا ہے کہ عمران خان کا ستارہ انتہائی مضبوط ہے اور وہ نہ صرف پانچ سال بہت آسانی سے پورے کریں گے بلکہ اگلی حکومت بھی انہیں کی پارٹی کی بننے کے ساتھ معیشت میں مضبوطی آئے گی، برادر ملک چین اس میں اہم ترین رول اداکرتا ہوانظر آتا ہے۔“آغا بہشتی جنہوں نے ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے جیل جانے کی پیشگوئی بھی کی تھی ،کاکہنا تھاکہ ابھی یہ لوگ ضمانت پر باہر ہیں لیکن آنے والے ہفتوں میں وہ انہیں دوبارہ جیل جاتا دیکھ رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ کئی سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن زیادہ اچھے نظر نہیں آرہے اور یہ سیاستدان نہ صرف اسمبلی میں بیٹھے ہیں بلکہ ان میں سے کئی کا تعلق حکومت یا اس کی اتحادی پارٹیوں سے ہے۔”احتساب کا پہیہ کئی سیاستدانوں، تاجروں اور فنکاروں کو اپنی لپیٹ میں لینے والا ہے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے نئے لوکل نظام کو آئندہ ایک ماہ میں تمام ضروری مراحل مکمل کرکے نافذ العمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ماضی میں خیبر پختونخواہ میں ویلیج کونسلز کے قیام کا تجربہ بہت کامیاب رہا،اس نظام کو مزید ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے نادر اپاسپورٹ اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹس کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائیل دفاترقائم کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرستان کی عوام کے مسائل بلاتفریق حل کیے جائیں گئے،وفاقی حکومت وزیرستان کے عوام ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کے ذریعے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے عمران خان کے بیان رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ... تفصیل