سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

شہر قائد میں نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا ، ایسی خواہش کا اظہار کردیا جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کراچی کے علاقے میں ایک نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا۔میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے میں ایک نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا جس کو دیکھتے ہی کئی لوگ وہاں جمع ہو گئے تاہم نوجوان نے کسی بھی صورت میں کھمبے سے نیچے اترنے سے انکار کر دیا ہے۔علاقے کا کونسلر بھی نوجوان کو منانے کے لیے موقع پر پہنچ گیا تاہم نوجوان نے نیچے آنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ مجھ سے جس نے بھی بات کرنی ہے فون پر کرے۔نوجوان نے کھمبے سے فون نمبر نیچے پھینکا اور کہا کہ جس نے بھی بات کرنی ہے مجھ سے فون پر بات کرے۔نوجوان کا نام شاکر بتایا جا رہا ہے اور وہ کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک فیکٹری میں ملازم ہے۔نوجوان کی سائیکل سے نشے کا سامان بھی ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نشے کا عادی ہے۔کھمبے پر چڑھے نوجوان کا کہنا ہے کہ میری شادی کروائی جائے تاہم نوجوان کے بیانات بھی بدلتے رہتے ہیں۔کبھی نوجوان کہتا ہے کہ میری شادی کروا اور کبھی کہتا ہے کہ علاقے کا ایس ایچ او تبدیل کیا جائے۔پولیس نے کھمبے کی بجلی بھی معطل کروا دی ہے جب کہ نوجوان کی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاکر نامی نوجوان کسی سے شادی کرنا چاہتا ہے تاہم ابھی تک ان کے گھر سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔لاہور میں بیماری اور اہل خانہ کے رویے سے دلبرداشتہ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا۔شہریوں نے خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی۔خود کشی کرنے والے نوجوان سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ منیر آباد گلی نمبر 9 کا رہائشی مرگی کا مریض رضوان گذشتہ روز اپنے محلے میں بجلی کے پو چڑھ گیا اور یہ کہتے ہوئے چھلانگ لگانے کی کوشش کہ وہ بیمار ہے اور اس وجہ سے گھر والے اس کی عزت نہیں کرتے۔ اور بیماری کا جواز بنا کر اس کی شادی بھی نہیں کرتے۔شہریوں نے نوجوان سے متعلق پولیسکو فوری طور پر اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو سمجھایا اور کھمبے سے نیچے اتار لیا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل