خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

عمران خان تیری عظمت کو سلام !! مولانا طارق جمیل، وزیراعظم کے کون سے کام کی تعریف کرتے رہے؟جانیے

اسلام آ با د (نیوز ڈیسک)معروف عا لم دین مو لا نا طا رق جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے حکمران ہیں جس نے پا کستان کو مدینے کی ریاست بنا نے کا تصور پیش کیا، وزیر اعظم کو پا کستان کے لیئے مدینہ کی ریاست کا تصور پیش کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں، فلاحی ریاست کا اجزا عدل ، امت اور بہتر معیشت ہے، جب نبیادیں بہتر ہوں گی تو مسائل خود بخود بہتر ہوجائیں گے، یہاں بیٹھے جج صاحبان ہمارے لیے نعمت ہیں ان کے ذمے جو کام نہیں وہ بھی کرتے رہتے ہیں،بدھ کو بڑھتی ہوئی آبادی پر سمپوزیم میں مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی تخلیق دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے، انسان بہت قیمتی چیز ہے، غریب طبقہ اپنے سہارے کیلئے بچے پیدا کرتا ہے جبکہ امیر جائیداد کے وارث بنانے کیلئے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کا مسئلہ اور دراز علاقوں میں ہے جبکہ کانفرنس اسلام آباد میں کی جارہی ہے۔ عمران خان پہلے حکمران ہیں جس نے مدینے کی ریاست کا تصور پیش کیا۔ یہاں مدینہ کی ریاست کا تصور پیش کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں، فلاحی ریاست کا اجزا عدل ، امت اور بہتر معیشت ہے، جب نبیادیں بہتر ہوں گی تو مسائل خود بخود بہتر ہوجائیں گے۔ امن والی ریاست تب بنتی ہے جب عدل مضبوط ہو، فلاحی ریاست کا سب سے پہلا تصور ابراھیم علیہ اسلام نے پیش کیا اور کہا اے رب اس ریاست کو امن والا بنا دے۔ فلاحی ریاست تب بنتی ہے جب پولیس مضبوط ہو ، پولیس پر جب تک سیاسی اثر و رسوخ رہے گا وہ مضبوط نہیں ہوسکتی۔ جج صاحبان کے مطابق ہمارا قانون بہت کمزور ہے ، سالوں گزر جاتے ہیں کیسز کا فیصلہ ہوتے ہوئے، یہاں بیٹھے جج صاحبان ہمارے لیے نعمت ہیں ان کے ذمے جو کام نہیں وہ بھی کرتے رہتے ہیں۔ سبحان اللہ امن کے بعد فلاحی ریاست کی دوسری شرط مضبوط معیشت ہے، معیشت مضبوط ہوتی انفرادی سطح پر تاجر سچ بولے، معیشت مضبوط کرنے کیلئے حکومت ملک میں سودی نظام ختم کرے، فلاحی ریاست کیلئے امن،مضبوط معیشت اور علم سے آگاہی ضروری ہے۔آبادی میں اضافیکی بڑی وجہ غربت ہے، معاشرتی دبا بھی آبادی کے بڑھنے کی وجہ ہے، اللہ نے علم انسان کو آگاہی اور سوچ سمجھ کیلئے دیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا منصوبہ بندی سے بھی بڑا مسئلہ علم کی کمی ہے، آبادی بڑھنے کی بڑی وجہ جہالت ہے، مدینہ کی ریاست قائم کرنے کی بات کرنے پر عمران خان کو سلام پیش کرتاہوں

مزید خبر یں

 راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آپریشن سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے لے کر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میںخلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا،جس کے بعد پنجاب حکومت ... تفصیل