برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

بیوی کا 3 بچوں کیساتھ ملکر شوہر کا قتل۔ جانئے اندر کی خبر

کراچی کے علاقے الفلاح میں تین روز قبل گھر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا، مقتول کو اس کی بیوی نے 3بچوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔کراچی میں گھریلو جھگڑے کے دوران قتل کی ایک لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، 3دسمبر کے روز تلخ کلامی پر 40سالہ عبدالستار کو اس کی بیوی نے3کم عمر بچوں کے ساتھ مل کر تشدد کر کے قتل کر دیا۔پولیس کو اطلاع ملی کہ الفلاح سوسائٹی سے 40سالہ عبدالستار کی لاش ملی ہے، جس کے اسپتال پہنچنے پر پولیس کو بتایا گیا کہ حادثے کے باعث اس کا انتقال ہوا ہے تاہم پولیس نے اپنی تفتیش شروع کی تو عبدالستار کے جسم پرشدید تشدد کے نشانات پائے گئے۔ایس ایچ او الفلاح ندیم بیگ کے مطابق انہیں پہلے روز ہی سے عبدالستار کے قتل کا شبہ تھا، آج رات مقتول کی بیوی حمیدہ کو حراست میں لیاگیا تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے شوہر کو 17 سالہ بیٹی، 15 سالہ اور 10 سالہ بیٹوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس نے مقتول کے گھر سے قتل میں استعمال ہونے والا بیلن اور بلا بھی برآمد کرلئے ہیں، پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل