پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

وزیر خزانہ کو وزارت سے ہٹایا جارہاہے یا نہیں ؟ سارے خدشات دور ،فواد چوہدری نے بالآخر ختمی اعلان کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیرخزانہ اسد عمر کے متعلق خبریں صرف پراپیگنڈہ ہے۔لندن سے جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ سے متعلق بے بنیاد منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈے کا مقصد سنبھلتی ہوئی ملکی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ فوادچوہدری نے کہا کہ اسد عمر اپنی بھرپور صلاحیتوں اور اور محنت کے ساتھ بہترین قومی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ملکی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ان کی پیشہ وارانہ قابلیت نے اہم کردار ادا کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ اسدعمر کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ وزیرخزانہ کی دن رات کی محنت سے ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ درآمدات میں کمی آئی ہے، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی معیشت میں پاکستان کی سیاست کی طرح ایک انتہائی مثبت تبدیلی کا عمل مکمل ہو گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کوئی نہیں جانتا کس کی وزارت خطرے میں ہے، یہ راز صرف عمران خان کے سینے میں دفن ہے۔میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ اسد عمر اور جہانگیر ترین میں اختلاف کی وجہ سے وزیرخزانہ کی وزارت خطرے میں ہے۔ جہانگیر ترین نے ایسی خبروں کو جھوٹ اور حکومت کیخلاف پراپیگنڈہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے کوئی جھگڑا ہے نہ ہی کوئی اختلاف۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل